اشتہار

‘ڈسکہ میں رانا ثنااللہ نے قتل کی منصوبہ بندی کی’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اپنےاسپیشلسٹ غنڈہ گردوں کو ‏ڈسکہ الیکشن میں بھیجا، رانا ثنااللہ نےقتل کی منصوبہ بندی کی۔

ڈسکہ میں وفاقی وزرا کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ‏سوگوار خاندان کےساتھ اظہار ہمدردی کرنےآیاہوں، ن لیگ نےہمیشہ پیسے،غنڈہ گردی کی سیاست ‏کی ہےن لیگ نےقتل وغارت گری کیلئےراناثنااللہ اورجاویدلطیف کوبھیجا، ماضی میں بھی سانحہ ‏ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کوقتل کیاگیاتھا۔

شبلی فراز نے کہا کہ عوام کویادہےسانحہ ماڈل ٹاؤ کےمرکزی کردارراناثنااللہ تھے اور ڈسکہ میں ‏بھی رانا ثنااللہ نے قتل کی منصوبہ بندی کی ن لیگ غنڈہ گردی اورقتل وغارت کی سیاست کرتی ‏آئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتےتھےیہ سارےچورایک ہوجائیں گے عوام نےدیکھ لیااب ‏یہ سارے چور ایک ہوگئےہیں عمران خان کی قیادت میں کرپشن کی سیاست کاخاتمہ ہورہاہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بھی ضمیرفروشوں کوشکست دیں گے ملک سےدھونس ‏اوردھمکی کی سیاست کاخاتمہ ہونےوالاہے، سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کارویہ منافقانہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں