بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کرپشن کے خاتمے کا عزم، چین اور پاکستان کے درمیان اہم معاہدہ طے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ طے ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ہم کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، کرپٹ عناصر کو ہر صورت کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) کے افسران کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنا کردار آخری دم تک ادا کرتے رہیں گے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بتایا کہ کرپشن کےخاتمےکیلئے پاکستان،چین کے درمیان معاہدہ طے ہوا ہے۔ چیئرمین نیب نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ آیا کہ معاہدہ کس طرح کا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کیسے تعاون کریں گے۔

مزید پڑھیں: کوئی دھمکی ، کوئی بلیک میلنگ راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، چیئرمین نیب

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین نیب نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پلی بارگین کرنے والے نیب زدہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جاتی ہے اور وہ اپنے جرم کا اعتراف کرنے کے بعد جرمانے کی رقم ادا کرتے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی واضح کرنا ضروری ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان متعدد بار اپنے بیانات میں چین کی مثال پیش کرچکے ہیں۔ وزیراعظم کا نے متعدد بار یہ بات دہرائی کہ چین نے کرپٹ افراد کو ایک ساتھ سخت سزا دے کر اپنے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں