ابوجا: نائیجیرین ملٹری کا طیارہ ابوجا ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیرین ملٹری کا طیارہ ابوجا ایئرپورٹ سے دس کلو میٹر دور انجن فیل ہونے کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
نائیجیریا ایوی ایشن وزیر ہادی سیریکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ایئر کرافٹ کنگ ایئر 350 حادثے کا شکار ہوا ہے۔
A military aircraft King Air 350 has just crashed short of our Abuja runway after reporting engine failure enroute Minna. It appears to be fatal. We should remain calm & wait for the outcome of investigation by the military, while we pray for the departed soul/souls if any.🇳🇬🤲🏽😩
— Hadi Sirika (@hadisirika) February 21, 2021
نائجیریا کے وزیر ہوا بازی نے اس ضمن میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کا انتظار کریں گے۔
نائیجیریا کی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ وہ اس حادثے کی وجہ سے ہوائی اڈے پر گاڑی چلا رہے تھے لیکن انہوں نے بھی کوئی اضافی معلومات فراہم نہیں کیں۔
طیارہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔