اشتہار

اماراتی فضائی حدود میں طیارے کو آگ لگنے کی خبر افواہ قرار ‏

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں طیارے کو آگ لگنے کے واقعے کی حقیقت سامنے آ ‏گئی۔

شارجہ میں حکام نے طیارے کو لگنے والی آگ سے متعلق واقعے کو افواہ قرار دیتے ہوئے ان ‏خبروں کی تردید کر دی ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز شارجہ کی فضائی حدود کی نہیں ‏ہیں۔ ان ویڈیوز میں ایک طیارے کو آگ بھڑکتے دیکھا جا سکتا تھا۔

- Advertisement -

شارجہ سول ایوی ایشن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی جانے والے کارگو ‏طیارے میں اڑان کے بعد دھوان نکلنے کی شکایت سامنے آئی تھی۔

ابتدا میں پائلٹ نے انجن فیل ہونے کی اطلاع دی لیکن چند منٹ بعد ہی یہ خرابی دور ہوگئی اور ‏طیارے اپنی منزل کی جانب رواں دوان رہنے کے بعد استنبول ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ ہوگیا۔

سول ایوی ایشن لینڈنگ تک طیارے پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے تھا۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور غلط معلومات سوشل میڈیا ‏پر شیئر نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں