ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے مودی کا ایک اور ڈراما

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک اور ڈراما رچانے لگے، مودی 25 فروری کے بعد مقبوضہ وادی کا ممکنہ دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر میں مخصوص اور منتخب لوگوں سے ملاقاتوں پر مشتمل دورے کے بعد مودی سرکار ایک اور ڈراما رچانے جا رہی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کا 25 فروری کے بعد مقبوضہ وادی کے دورے کا امکان ہے، مودی کے اس ممکنہ دورے کے خلاف سری نگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹرز لگ گئے ہیں۔

کشمیریوں نے بھارتی وزیر اعظم کے دورے کو مسترد کر دیا، اور حریت رہنماؤں نے مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے پر مکمل ہڑتال کی اپیل کر دی۔

غیر ملکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ، پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

کشمیر میڈیا کے مطابق دورے کے خلاف سرینگر سمیت دیگر علاقوں میں لگنے والے پوسٹرز پر تحریر کیا گیا ہے ’ہم مودی کے وادی کے دورے کو مسترد کرتے ہیں، مودی وادی میں مسلم آبادی کا تناسب بدلنا چاہتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل مودی حکومت نے عالمی دباؤ بڑھنے کے بعد غیر ملکی سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرایا، تاہم پاکستانی دفتر خارجہ نے اس کی حقیقت کا پول کھولا، اور کہا کہ یہ دورہ منصوبہ بندی کے تحت تھا، غیر ملکی سفارت کاروں کی مخصوص اور منتخب لوگوں سے ملاقاتیں کرائی گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا یہ دورہ آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام سے توجہ ہٹانے کے لیے تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں