اشتہار

امریکا، گرجا گھر کی حدود سے ملنے والے مشکوک بیگ سے کیا برآمد ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست اوہائیو میں قائم ایک چرچ سے مشکوک بیگ ملا جس کی تلاشی لینے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اوہائیو میں قائم گرجا گھر کی حدود میں مشکوک بیگ نظر آیا جس پر لوگوں نے پولیس کو اس سے متعلق آگاہ کیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پہنچنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیا اور کسی بھی خدشے کے پیش نظر ایمبولینس و محکمہ فائربریگیڈ کے رضاکاروں کو جائے وقوعہ طلب کیا۔

- Advertisement -

پولیس کو خدشہ تھا کہ اس بیگ کے اندر بم ہوسکتا ہے جس کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے حفاظتی اقدامات کے بعد سیاہ رنگ کے بیگ کی طرف پیش قدمی کی اور جب اُسے احتیاط کے ساتھ کھولا تو سر پکڑ کر بیٹھ گئے کیونکہ اس کے اندر بلی اور چھوٹے بچے موجود تھے۔

 بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے بتایا کہ وہ جب مشکوک بیگ تک پہنچے اور اسے ہلایا تو اندر سے بلی اور اُس کے بچوں کی آوازیں آئیں، جب اسے کھول کر دیکھا تو اندر ایک بلی اور اُس کے 6 بچے موجود تھے۔

اس بیگ پر ایک پرچہ بھی چپکایا گیا تھا جس پر مالک نے درج کیا کہ اُس کی ملی ’اسپرینکل‘ نے 6 بچے دیے اور اُسے خدشہ ہے کہ وہ اب ان کا خیال نہیں رکھ سکتا اسی وجہ سے انہیں بیگ میں بند کر کے یہاں چھوڑ کر جارہا ہے۔

گرجا گھر کے قریب رہائشی ایک فیملی بلی اور اُس کے بچوں کو اپنے گھر لے گئی اور اعلان کیا کہ وہ اب ان کا بھرپور خیال رکھے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں