ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کرونا کا ایک اور حملہ، مزید 16 مریض جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 160 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز میں کمی آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 226 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 16 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 ہزار 617 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 491 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 32 ہزار 313 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 87 لاکھ 18 ہزار 555 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس ک 16 سو 5 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں