بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سینیٹ الیکشن کےلیے فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پیپلز پارٹی کے رہنما قادرخان مندوخیل نے اپیل دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا پھر مشکل میں پھنس گئے، کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردئیے ہیں، ٹریبونل نوٹس میں فریقین سے کل جواب طلب کیا ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے فیصل واوڈا کو پیش ہوکر وضاحت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قادرخان مندو خیل کی جانب سے رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فیصل واوڈا سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر امیدوار ہیں جس کےلیے 18 فروری کو پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے۔

آر او کے سامنے دہری شہریت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے دہری شہریت چھوڑ دی ہے اور اس حوالے سے کاغذات الیکشن کمیشن میں پہلے ہی جمع کرا چکا ہوں، جس پر ریٹرننگ افسر نے فیصل واوڈا کے کاغذات کو درست قرار دیتے ہوئے اعتراضات کو مسترد کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں