بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب: نوجوان کے ایک جملے نے اسکی دنیا بدل دی، مگر کیسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں ڈیلیوری بوائے کے ازراہ مذاق ادا کیے گئے جملے ’اوٹنی پر ڈیلیوری کروں گا‘ نے اس کی زندگی یکسر تبدیل کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا نوجوان تعلیم کی تکمیل کے بعد کئی ماہ بے روزگار رہا تو اس نے ہوم ڈیلیوری شروع کردی۔

ہوم ڈیلیوری کے دوران ایک خاتون نے معروف بک اسٹور سے کچھ کتابوں کا آرڈر دیا اور ساتھ ہی نوجوان سے سوال کیا کہ وہ کتابیں گاڑی سے پہنچائے گا؟

خاتون کے سوال پر نوجوان نے ازراہ مذاق کہ اس کے پاس گاڑی نہیں ہے اوٹنی پر ڈیلیور کرے گا کتابیں۔

ہوم ڈیلیوری بوائے کا یہ جملہ سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوا کہ اس کی قسمت کو چار چاند لگ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے زندگی تبدیل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر شہرت کے باعث ایک بڑی کمپنی میں اسے ملازمت مل گئی اور بعدازاں جس خاتون نے سوال کی وجہ سے نوجوان سے شہرت پائی اسے رشتہ بھی طے ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں