بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‘گرے لسٹ سے نکلنے کے بہت مثبت نتائج آئیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈائریکٹر اکنامکس سی اے ایس ایس ڈاکٹر عثمان چوہان کا کہنا ہے کہ  گرے لسٹ سے نکلنے کے بہت مثبت نتائج آئیں گے، میرٹ پر دیکھا جائے تو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کے پاس80 فیصد چانس ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اکنامکس سی اے ایس ایس ڈاکٹر عثمان چوہان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان نے فیٹف کے مطابق خاطرخواہ اقدامات کئے ، فیٹف کو پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کیلئے معاملہ دیکھنا ہوگا، فیٹف نے پاکستان کی پیشرفت کا خود اعتراف کیا ہے۔

،ڈاکٹر عثمان چوہان کا کہنا تھا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے بہت مثبت نتائج آئیں گے اور گرے لسٹ سے نکلنے پرایکسپورٹ پر ایک دم سے تبدیلی نظرآنا شروع ہوگی۔

ڈائریکٹراکنامکس سی اےایس ایس نے مزید کہا میرٹ پردیکھاجائےتوگرےلسٹ سے نکلنےکیلئےپاکستان کے پاس80فیصد چانس ہے ، فیٹف کے معاملے میرٹ پر نہیں سیاسی معاملات بھی ہوتے ہیں۔

خیال رہے پاکستان کے رواں ماہ گرےلسٹ سے نکلنے کی راہیں ہموار ہوگئی، ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فیٹف کے تمام 27نکات پر واضح پیش رفت کرلی، تمام نکات پرپیش رفت سےمتعلق رپورٹ بھجوا دی گئی ہے۔

اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں بڑی پیش رفت کی گئی، پاکستان نے ان شعبوں میں قانون سازی مکمل کرلی ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جا چکی ہے۔

یاد رہے جون 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں شامل کیا ، اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے پاکستان کو اکتوبر 2019 تک وقت دیا گیا، جس میں بعد میں مزید چار ماہ توسیع کر دی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں