جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

25 ارب روپے کے 4 بڑے منصوبوں کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سی ڈی ڈبلیو پی نے 25 ارب روپے کے 4 منصوبوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں پلاننگ کمیشن، وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کے سینئر عہدے داروں نے شرکت کی، جب کہ صوبائی حکومتوں کے نمائندگان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں صحت، ٹرانسپورٹ اور مواصلات سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے، 7.99 ارب کا خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ اینڈ چلڈرن اسپتال کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

کے پی میں وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے 3.34 ارب کا ڈی ایچ کیو اسپتال کا منصوبہ منظور ہوا، بہاولنگر میں 5.62 ارب سے 200 بستر کا زچہ بچہ اسپتال اور نرسنگ کالج کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 43.3 ارب کے 2 منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیے گئے ہیں۔

600 فلیٹ کنٹینربوگیزویگن کی پروکیورمنٹ کے لیے 11.81 ارب کا منصوبہ بھجوا دیا گیا، 168 کلو میٹر ہوشاب، آواران ایم 8 پروجیکٹ کی تعمیر کا 32 ارب کا منصوبہ بھی ایکنک بھجوا دیا گیا۔

سوہاوہ چکوال روڈ دو رویہ کرنے کا 7.98 ارب روپے کا منصوبہ بھی منظور ہوا، جب کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے 3 کنسپٹ کلیئرنس منصوبوں کی منظوری بھی دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں