اشتہار

غزہ: اسرائیلی فضائیہ کی اسکول پر بمباری ، 22 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ :عالمی برادری اسرائیلی جارحیت نہ رکواسکی، غزہ میں اسکول پر بمباری سے بائیس نہتے فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چھ فلسطینی مظاہرین شہید ہوگئے، اٹھارہ روز میں ایک سو اسی بچوں سمیت آٹھ سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی درندگی عروج پر ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی قرارداد جوتے کی نوک پر رکھ دی، صیہونی فوج نے بیت جنون میں اقوام متحدہ کے اسکول میں پناہ لینے والوں کو بھی نہ چھوڑا، اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول پر بھی بم گرا دیئے، جہاں ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی ۔

اسکول پر بمباری سے بائیس فلسطینی پناہ گزین لقمہ اجل بن گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کا کہنا ہے کہ اسکولوں پر حملے برداشت نہیں کئے جاسکتے ۔

- Advertisement -

اسرائیلی بمباری اور ٹینکوں کی شیلنگ سے غزہ میں دو اسپتال ،اورایک ہزار سے زائد گھر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں دواؤں اور خوراک کی کمی کا بھی سامنا ہے، دوسری جانب اب تک بتیس اسرائیلی فوجی بھی مارے جا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں