بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی حکومت کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی کمپنیاں جو اپنے ریجنل دفاتر ملکی دارالحکومت میں کھولیں گی انہیں ترغیبات دی جائیں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد الفالح کا کہنا ہے کہ غیرملکی کمپنیاں اگر اپنے دفاتر ریاض میں نہیں کھولتیں تو ان کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی حکومت کی جانب سے ریاض میں ریجنل دفاتر کھولنے والی عالمی کمپنیوں کے لیے ترغیبات دی جائیں گی، دفاتر کی منتقلی کے لیے 2024 تک کا وقت ہے۔

ایک انٹرویو میں وزیر کا کہنا تھا کہ ایسا نہ کرنے والی کمپنیوں سے سرکاری لین دین بند ہوجائے گا، ریاض میں ریجنل دفاتر کھولنے والی عالمی کمپنیوں کا خیرمقدم کریں گے، ان کے لیے پرائیویٹ سیکٹر میں بہت سارے مواقع ہیں۔

خالد الفالح نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے کوئی مداخلت بھی نہیں کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا اس اقدام سے بہت سے سعویوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، سعودی عرب چاہتا ہے کہ اعلی معیار کے بین الاقوامی ماہرین ہمارے یہاں قیام کا انتخاب کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں