لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ 50 فیصد میرٹ اور 50 فیصد ضرورت مند طلبا کو دیئے جائیں گے، طلبا وطالبات موبائل ایپ کے ذریعے اپلائی کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کے ویژن اسلامی فلاحی ریاست کی جانب بزدار حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہونہار ،مستحق طلبا کیلئے رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا ، 14891 انٹرمیڈیٹ اور بی ایس آنرز طلبا کو 41 کروڑ 70لاکھ روپے کے وظائف ملیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے ویژن اسلامی فلاحی ریاست کی جانب بزدار حکومت کا اہم قدم: وزیراعلی عثمان بزدار نے پنجاب کے ہونہار اور مستحق طلباء کیلئے رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپ پروگرام کا آغاز کردیا۔
» انٹرمیڈیٹ، بی ایس آنرز کرنے والے 14891 طلباء کو 41کروڑ 70لاکھ روپے کے وظائف دئیے جائینگے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 23, 2021
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمینﷺ اسکالرشپس سے کالجز اور جامعات کے طلبا مستفید ہوں گے ، جس کابجٹ1ارب روپےتک بڑھاکر پروگرام کا دائرہ کاروسیع کیا جائے گا، اسکالرشپ 50 فیصد میرٹ اور 50 فیصد ضرورت مند طلبا کو دیئے جائیں گے، طلباوطالبات موبائل ایپ کےذریعےاپلائی کرسکیں گے۔
» رحمت اللعالمینؐ سکالرشپس سےسرکاری کالجز اور جامعات کے طلباء مستفید ہونگے جسکا بجٹ 1ارب روپے تک بڑھاکر پروگرام کا دائرہ کار دیگر پروفیشنل ڈگری ہولڈرز تک وسیع کیا جائیگا۔
» سکالرشپ 50% میرٹ اور 50% ضرورت مند طلباء کو دیئےجائنگے۔
» طلبا وطالبات موبائل ایپ کےذریعے اپلائی کرسکیں گے-— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 23, 2021
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اسکالر شپ رقوم بینکوں کےذریعےفراہم کی جائیں گی، گریڈ 1سے 4تک ملازمین کے بچوں کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے ، نوجوان سرمایہ ہیں ،حصول علم کیلئےسہولتیں فراہم کرناترجیح ہے۔
» سکالر شپ رقوم بینکوں کے ذریعے فراہم کی جائینگی۔
» گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کے بچوں کا کوٹہ بھی مختص۔نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جنکو حصول علم کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 23, 2021