ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات، پاکستانی ڈرائیورز کیلئے اہم اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں سال 2020 کے دوران پاکستانی ڈرائیورز سب سے بہترین قرار پائے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ‘یلاکمپیئر’ نامی پلیٹ فارم نے یو اے ای میں پاکستانی ڈرائیوروں کو 2020 کے سب سے بہترین ڈرائیورز کے اعزاز سے نوازا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یلاکمپیئر نے 2020 میں متحدہ عرب امارات کی سڑکوں کو بھی محفوظ ترین قرار دیا۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستانی ڈرائیورز کے خلاف حادثات کے دعوؤں کی شرح میں 2.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور پورے سال ڈرائیورز بہترین رہے۔

جائزے کے دوران پاکستان کے بعد لبنان سے تعلق رکھنے والے ڈرائیورز دوسرے نمبر پر رہے۔

متحدہ عرب امارات میں لبنانی ڈرائیورز کے خلاف حادثات کے دعوؤں کی شرح 3.2 فیصد تک کم ہوئی۔ اسی طرح بہترین ڈرائیورز کی فہرست میں فلپائنی تیسرے، چوتھے پر شامی جبکہ پانچویں پر اردنی رہے۔

یلاکمپیئر کے سربراہ جوناتھن رالک نے کہا پاکستانی ڈرائیورز سے متعلق اچھی کارکردگی خوش آئند ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں