لاہور: سابق کرکٹرز نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کا بیڑا اُٹھالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئےانہیں نیشنل ہائی پر فارمنس سینٹر طلب کیا گیا ہے، طلب کئے جانے والے کھلاڑیوں میں عابد علی، عمران بٹ اور محمد عباس شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ہائی پر فارمنس سینٹر کے کوچ محمد یوسف نے ان کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کا بیڑا اُٹھایا ہے، ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی ٹیونگ کرنے کیلئے اُنہیں ہائی پر فارمنس سینٹر بلایا گیا ہے، ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز نے ان کھلاڑیوں کیلئےجامع پلان بنایا ہے۔
محمدیوسف نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے جسم کو ایک سسٹم لانا چاہ رہے ہیں اس کے علاوہ بینچ اسٹرنتھ کےکھلاڑیوں کو بھی یہاں بلوانے کا پلان ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال پی سی بی نے محمد یوسف کو لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا تھا، محمد یوسف کے علاوہ سابق وکٹ کیپر عتیق الزمان اور فاسٹ بولر محمد زاہد بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کوچنگ کی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔
Abid Ali, Imran Butt and Mohammad Abbas working with national and NHPC coaches at the National High Performance Centre in Lahore. #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/9E41zJ77kf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 23, 2021