اشتہار

قوت گویائی اور سماعت سے محروم اسکواش کی کمسن کھلاڑی ثنا بہادر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی ثنا بہادر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اس وقت انڈر17 چیمپیئن ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز اسپیشل ہونے کے باوجود خود سے سینئر اور نارمل کھلاڑیوں سے مقابلہ کرکے حاصل کیا ہے۔

رواں ماہ پشاور کے قمر زمان اسکواش کمپلیکس میں گرلز انڈر 19 فائنل کے ایک سخت مقابلے میں 15 سالہ ثنا بہادر اپنے سے زیادہ تجربے کی حامل اور بڑی عمر کی کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں۔

اس مقابلے کی سب سے اہم بات ثنا بہادر کی شاندار کارکردگی تھی جس میں انہوں نے ثابت کیا کہ اگر انہیں تھوڑی سی توجہ اور مزید اچھی کوچنگ مل جائے تو وہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتی ہیں۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی اسکواش اسٹار ثنا بہادر اور ان کے والد کو  مدعو کیا گیا جس میں ان کے والد شیر بہادر نے اپنی بیٹی کی محنت لگن اور ہمت سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

ثناء بہادر کے والد شیر بہادر نے بتایا کہ ثنا نے سال 2016سے اسکواش کھیلنا شروع کیا اور اس کے شوق کو دیکھتے ہوئے میں نے ہر معاملے میں اس کا ساتھ دیا۔

ایک سوال کے جواب میں ثناء نے اشاروں کی زبان میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں یہاں ایک مکمل ٹریننگ کرنا چاہتی ہوں اور میری خواہش ہے کہ ملک سے باہر جاکر کھیلوں۔

ثناء کا مزید کہنا تھا کہ میرا ارادہ عالمی ٹائٹل کا ہے میری خواہش ہے کہ پاکستان کیلئے یہ اعزاز جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کروں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں