تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

امریکا میں شدید برفانی طوفان، متعدد افراد ہلاک

واشنگٹن : امریکہ میں پڑنے والی جان لیوا سردی کئی افراد کی جان لے گئی، برفانی طوفان کے باعث بجلی اور پانی کا نظام درہم برہم ہوگیا، ٹيکساس کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں اداے کے مطابق امریکی ریاستوں میں اس سال موسم سرما ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔ برفباری اور طوفان کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ٹیکساس ، کینٹکی اور مسوری میں متعدد افراد ہلاک جان کی بازی ہار گئے۔

امریکا میں برف کے طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ٹیکساس بجلی بحران کے باعث اندھیروں میں ڈوب گئی۔ زیادہ تر ہلاکتیں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے ہونے والے ٹریفک حادثات میں ہوئیں۔

سرد طوفانی ہواؤں، سخت ترین جان لیوا سردی اور ہیٹر کی عدم دستیابی کے باعث کئی افراد اپنے گھروں پر بستر میں ہی ٹھٹھر کر ہلاک ہو گئے۔

برفانی طوفان کی وجہ سے امريکا کی ايک تہائی آئل پروڈکشن رک گئی ہے جبکہ 20 رياستوں ميں کرونا ويکسنيشن کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے۔

شدید سرد موسم کے باعث ٹيکساس کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوگيا۔ ريکارڈ توڑ سردی ميں بجلی اور پانی عوام کیلئے ناياب ہوگئے۔ ہزاروں مکانات کی چھتيں برف کے پہاڑ تلے دب گئی ہیں۔

ملک میں ہونے والی اس ریکارڈ توڑ سردی کے پیش نظر امريکا کے نو منتخب صدر جو بائيڈن نے رياست ٹيکساس کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

امریکی صدر نے برفانی طوفان سے متاثرہ افراد کے لئے اضافی ہنگامی وسائل کی فراہمی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ریلیف کیمپ قائم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور پولیس پٹرولنگ کو بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کے لیے فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -