تازہ ترین

00:00:00

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

دہشت گردوں‌ نے ٹرین ہائی جیک کرلی، 400 مسافر یرغمال، سنسنی خیز ٹریلر

واشنگٹن: ہالی ووڈ فلم ایس اے ایس، ریڈ نوٹس کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس اے ایس، ریڈ نوٹس فلم ٹرین ہائی جیک کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے خصوصی آپریشن پر بنائی گئی ہے۔

https://youtu.be/a9d90jXZlXU

انٹرنیٹ پر جاری ہونے والے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یورو اسٹار ٹرین میں سوار چار سو مسافر اپنی منازل کی جانب رواں‌ دواں تھے کہ ٹرین کو دہشت گردوں نے ہائی جیک کیا اور تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔

دہشت گردوں نے مسافروں کو چھوڑنے کے لیے اپنی شرائط رکھیں جنہیں مسترد کیا گیا اور پھر مسافروں کی رہائی کے لیے فورسز نے اغوار کاروں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا اور انہیں باحفاظت بازیاب کروایا۔ ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 16 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم میں اینڈی سیرکیس، ٹام ویلکینسن، نویل کلرک اور ٹام ہوپر کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ایس اے ایس، ریڈ نوٹس کی کہانی لارنس مالکین نے لکھی جبکہ اسے مونگس مارٹنز نے ڈائریکٹر کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -