لاہور : قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ وہ دوسروں کی زندگیوں پر ہونے والے منفی تبصرے سْن سْن کر تھک گئی ہیں۔
سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بلند کرنے والی شنیرا اکرم نے لوگوں کے رویوں اور ان کے خیالات سے بوریت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں دوسروں کی زندگیوں پر ہونے والے منفی تبصرے سْن سْن کر تھک گئی ہوں۔
Sick of hearing negative negative negative all the time! Everyone is entitled an opinion yes, but at least back it up with something credible! Every time you bash someone it’s the same old comments and half the time it’s only to be different, only it’s not different, it’s boring!
— Shaniera Akram (@iamShaniera) February 22, 2021
اپنے پیغام میں شنیرا اکرم نے کہا کہ ہر ایک شخص کا اپنا نظریہ اور خیال ہوتا ہے اور یہاں ہر ایک کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
شنیرا اکرم نے کہا کہ آپ جب بھی کسی پر تنقید کرتے ہیں تو وہی پرانے منفی تبصرے ہوتے ہیں، آپ کی تنقید میں کچھ مختلف نہیں ہوتا، وہی پرانی باتیں دہرائی جاتی ہیں۔ سابق کرکٹر کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میں اب ان سب سے بور ہوگئی ہوں۔