تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کرونا بحران کے باوجود آئی فون دنیا کی نمبر1 موبائل کمپنی کیسے بنی؟

نیویارک : اسمارٹ فونز و دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کی فروخت سے متعلق جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس آئی فونز کی مانگ میں اضافے نے ایپل کو سام سنگ پر بھی برتری دے دی ہے۔

جیسے جیسے دور جدید ہوتا جارہا ہے ویسے ویسے اسمارٹ فونز ہر فرد کی ضرورت بنتے جارہے ہیں، جس کی وجہ ان میں موجود فیچرز ہیں اور آئی فونز تمام اسمارٹ فونز میں سب سے زیادہ بہترین سمجھا جاتا ہے، جس کی 2020 کی آخری سہ ماہی میں اتنی مانگ بڑھی جس کے باعث ایپل نے سام سنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

الیکٹرانک ڈیوائسز سے متعلق تحقیق کرنے والی کمپنی گارٹنر نے کہا ہے کہ 2016 کی چوتھی سہ ماہی میں بھی ایپل نے آئی فون کی بدولت یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی فون 12 کی مانگ میں اضافہ 5 جی سپورٹ فراہم کرنے کی وجہ سے ہوا ہے،جس کی بدولت 2020 کے آخری تین ماہ میں تقریباً 8 کروڑ اسمارٹ فونز فروخت ہوئے۔

خیال رہے کہ عموماً ہر سال کی آخری سہ ماہی کے دوران ایپل کے آئی فونز کی فروخت زیادہ ہوتی ہے کیونکہ نئی ڈیوائسز عموماً ستمبر میں پیش کی جاتی ہیں۔

گارٹنر کا کہنا تھا کہ 2020 کی آخری تین ماہ میں اسمارٹ فونزز کی فروخت میں مجموعی طور پر 5.4 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ 2019 کے مقابلے میں 2020 میں 12.5 فیصد کمی رہی، جس کی بڑی وجہ کرونا وائرس بنا۔

سام سنگ نے اکتوبر سے دسمبر 2020 کے دوران 6 کروڑ 20 لاکھ اسمارٹ فونز فروخت کیے اور سال بھر میں فونز کی فروخت میں 15 فیصد کمی کے باوجود مجموعی طور پر پہلے نمبر پر رہی۔

ہواوے نے 2020 کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا کی نمبرون کمپنی بننے کا اعزاز سام سنگ سے چھین لیا تھا مگر چوتھی سہ ماہی کے دوران اسے شدید دھچکا لگا اور وہ تیسری سہ ماہی میں چوتھے اور مجموعی طور پر تیسرے نمبر پر آگئی۔

Comments

- Advertisement -