تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سعودی وژن 2030 کے تحت ایک اور بڑا اقدام

ریاض: سعودی وژن 2030 کے تحت مختلف امور پر کام کیا جارہا ہے، اسی ضمن میں اب وزارت انصاف کی منفرد کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جسٹس ٹریننگ سینٹر کے تین نئے ای پلیٹ فارمز کا افتتاح کردیا جو ملکی وژن کا ایک حصہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرانصاف کی جانب سے جسٹس ٹریننگ سینٹر کیلئے افتتاح کیے جانے والے ای پلیٹ فارمز میں آن لائن سینٹر پورٹل، ٹریننگ ای پلیٹ فارم اور موبائل ایپ شامل ہے۔

وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ای ٹریننگ پلیٹ فارم کے ذریعے جامع تربیتی حل پیش کیے جائیں گے۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے ٹریننگ دینے اور لینے والے دونوں فریقین کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جائے گی، اس طرح آن لائن ٹریننگ کا عمل بھی منظم ہوگا، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ٹریننگ سینٹر میں مزید بہتری آئے گی۔

سعودی وزارت انصاف نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آن لائن سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں۔ ای گیٹ کے ذریعے اسمارٹ مکالمہ بھی کرسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -