اشتہار

سعودی عرب: کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کے قوائد وضوابط

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے) مالی سال 2023 اور اس سے آگے کی جائیداد سمیت انویسٹمنٹ پراپرٹی کی پیمائش کیلئے انویسٹمنٹ فنڈ مینیجرز کو خصوصی ماڈل استعمال کرنے کی جازت دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کی جانب سے انویسٹمنٹ فنڈ مینیجرز کو متعلقہ کام کی انجام دہی کے لیے مناسب قیمت یا ریویلیویزشن ماڈل استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مذکورہ اتھارٹی کے بورڈ آف کمشنرز نے 6 جون 2017 کو ایک قرار داد پیش کی تھی جس میں مالی سال اور جائیداد سمیت انویسٹمنٹ پراپرٹی کی پیمائش کے لیے انویسٹمنٹ فنڈ مینیجرز کو خصوصی ماڈل استعمال کرنے کی جازت دینے کا ذکر شامل تھا۔

انویسٹمنٹ فنڈ مینیجرز 2023 سے ریویلیویزشن ماڈل کا استعمال کریں گے۔

قرارداد میں پیمائش کے اس ماڈل کے اطلاق کا پابند بنایا گیا تھا جس کے ذریعے بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ معیارات (IFRS) تیار کرتے وقت جائیداد، پلانٹ، ساز وسامان، انویسٹمینٹ پراپرٹی اور غیرمنقولہ اثاثوں کی پیمائش بھی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں