محمد رضوان اور فواد عالم کو جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں پلیئرز کو سینٹرل کانٹریکٹ میں ترقی دے دی۔ چیف ایگزیکٹیوپی سی بی وسیم خان کے مطابق محمدرضوان کو سینٹرل کانٹریکٹ کی اےکیٹگری میں ترقی دی گئی ہے جب کہ فواد عالم کو سی کیٹگری میں شامل کر لیا گیا ہے۔
فواد عالم نے اپنی بیٹنگ کے گُر بتا دیئے، ویڈیو وائرل
چیف ایگزیکٹیوپی سی بی نے بتایا کہ یکم مارچ سےفیصلےلاگو ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ نےکانٹریکٹ میں شامل ہونےسےانکار کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوادر میچ کاپلان ہےجو کراچی اور کوئٹہ کےدرمیان ہوگا۔
واضح رہے کہ فواد عالم نے کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، اس سے قبل انہوں نے نیوزی لینڈ میں بھی سنچری اسکور کی تھی جب کہ محمد رضوان کو عمدہ کارکردگی کا مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔