ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

گائے کے غیر معمولی بچے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

آئرلینڈ کے شمالی علاقے میں ایک گائے نے عجیب الخلقت بچھڑے کو جنم دیا جسے دیکھ کر مالک بھی حیران رہ گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیری فارمر کے باڑے میں پلنے والی گائیں نے ایک روز قبل غیرمعمولی بچھڑے کو جنم دیا۔

یہ بچھڑا جسامت کے اعتبار سے غیرمعمولی ہے کیونکہ اس کی چار نہیں بلکہ 6 ٹانگیں ہیں۔

مالک کے مطابق وہ گزشتہ کئی برس سے ڈیری فارم کے کام سے منسلک ہے مگر یہ پہلا موقع ہے کہ اُن کے ہاں 6 ٹانگوں والے بچھڑے کی پیدائش ہوئی۔

مزید پڑھیں: عجیب الخلقت کتے کی پیدائش نے ماہرین کو حیران کردیا، تصویر وائرل

بچھڑے کی دو اضافی ٹانگیں جسم سے ایسی جڑی ہیں‌ جنہیں دیکھنے والوں‌ کو ’پنکھ‘ (پر) کا احساس ہوتا ہے۔

مالک نے بچھڑے کی پیدائش کے بعد جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے سے رابطہ کیا جنہوں نے اسے تحویل میں لے کر حفاظتی مرکز منتقل کردیا ہے۔

فلاحی مرکز کی جانب سے اس بچھڑے کی تصاویر بھی جاری کی گئیں جنہیں دیکھ کر صارفین ششدر رہ گئے۔

I’m not judging anyone I would just like you to think about it.
I was so overjoyed to see that the post about the 6…

Posted by Northern Ireland Battery Hen Rescue t/a Nut House Hen Rescue & Re-homing on Saturday, February 20, 2021

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں