اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ایک کے بعد دوسری نو بال، یونائیٹڈ کے بولرز کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل 6 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی نوبالز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولرز نے تین وکٹیں نوبالز پر گنوا دیں۔

کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان 70 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے لیکن فاسٹ بولر محمد وسیم کی نوبالز کے سبب انہیں اننگز جاری رکھنے کا موقع مل گیا اور شرجیل نے شاندار سنچری اسکور کردی۔

اسی طرح بابر اعظم بھی کیچ آؤٹ ہوئے لیکن فاسٹ بولر کی نوبالز کی بدولت بابر اعظم نے اپنی شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

واضح رہے کہ شرجیل خان نے شاندار 105 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

بابر اعظم نے بھی 62 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، بابر نے 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا، بابر اعظم کو حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا ہے، ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں