جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پی آئی اے نے انٹرنیشنل پروازوں میں اضافہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے وسطی اشیاء ممالک کیلئے پروازوں میں اضافہ کا فیصلہ ‏کر لیا۔ ‏

پی آئی اے نے پہلے مرحلے میں افغانستان کابل کیلئے اپنی پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتہ ‏وار 5پروازیں کردیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق دوسرے مرحلے میں پی آئی اے افغانستان کیلئے ‏روزانہ کی بنیاد پر ہفتہ وار 7پروازیں آپریٹ کرے گی۔ ‏

پی آئی اے نے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے 14مارچ سے پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی ‏اے لاہور سے باکو کیلئے براہ راست ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔

باکو کیلئے پروازیں شروع کرنے کے لئے مسافروں کو سفری سہولت کے ساتھ پی آئی اے کے ‏زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

پی آئی اے ازبکستان کے شہر تاشقند کیلئے 28مارچ سے اپنا فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے۔ ‏لاہور سے تاشقند کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

پی آئی اے نے سمرقند بخارا کیلئے مزید پروازوں کی اجازت طلب کی ہے۔ سمرقند اور بخارا کیلئے ‏مذہبی ،سیاحت کیلئے اپنی فلائٹیں آپریٹ کریگی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں