جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 11 ارب ریال سے زائد کے سرمائے سے السودۃ ڈیولپمنٹ کمپنی کے قیام کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسلودۃ ڈیولپمنٹ کمپنی سو فیصد پبلک انویسٹمنٹ کی ملکیت ہوگی اور جنوبی سعودی عرب کے علاقے کو بین الاقوامی سیاحتی کوہستانی فرنٹ میں تبدیل کرے گی۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کمپنی السودۃ اور جال المع کمشنری کے متعدد مقامات کو اعلیٰ کوہستانی سیاحتی فرنٹ بنائے گی۔

- Advertisement -

جنوبی سعودی عرب کی حقیقی ثقافت، منفرد ورثے اور سحر آفریں ماحول اس منصوبے کی پہچان ہوگا یہاں سیاحوں کی رہائشش کے لیے ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹس قائم کیے جائیں گے، مخٹلف ذوق رکھنے والوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے تفریحی مراکز بنائے جائیں گے۔

پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرومیان نے بتایا کہ یہ عظیم منصوبہ جنوبی سعودی عرب کو سیاحتی اور ترقیاتی علاقے میں تبدیل کرنے سے متعلق سعودی ولی عہد کے تصورات کا آئینہ دار ہے، اس کی بدولت نہ صرف یہ کہ سعودی عرب بلکہ پورے علاقے میں کوہستانی سیاحت کو نیا رخ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ السودۃ ڈیویلپمنٹ کمپنی 2025 تک ملکی معیشت میں کم از کم 150 ارب ریال سالانہ کا سرمایہ لگائے گی۔

پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر نے کہا کہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کو یقین ہے کہ اس کی 80 فیصد سرمایہ کاری سعودی عرب کے اندر ہوگی، اس سے ملک میں اقتصادی تنوع پیدا ہوگا اور ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے، منافع بخش منصوبے ملکی معیشت میں جان ڈالیں گے، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ 2030 تک سات ٹریلین ریال سے زیادہ کے اثاثے منصوبوں پر لگائے گا۔

انہوں نے کہا کہ السودۃ ڈیویلپمنٹ کمپنی بلند و بالا پہاڑوں، مختلف موسموں اور دلکش قدرتی مناظر سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی، عسیر میں سعودی عرب کی سب سے اونچی پہاڑی چوٹی واقع ہے جو سطح سمندر سے تین ہزار میٹر سے زیادہ اونچی ہے، عسیر میں مقامی ثقافت اور ورثے سے مالا مال مقامات موجود ہیں، ان میں سیاحوں کی بڑی دلچسپی ہوگی۔ یہاں آنے پر وہ اطمینان و سکون اور مہم جوئی کے یادگار تجربات کرسکیں گے۔

السودۃ ڈیویلپمنٹ کمپنی 2700 کمروں پر مشتمل ہوٹل بنائے گی، 1300مکانات تعمیر کرے گی۔ 30 سے زیادہ تجارتی اور تفریحی پروگرام قائم کرے گی۔ تین ارب ریال سے زیادہ لاگت کے 20 سے زیادہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے قائم کرے گی۔

کمپنی کا ہدف ہے کہ یہاں 2030 تک سالانہ ملکی وغیرملکی 20 لاکھ سیاح آنے لگیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں