جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

اوکاڑہ: ہراسانی کے خلاف تھانے جانے والے بچے کے ساتھ پولیس اہلکار کی نازیبا گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ: تمام تر اصلاحات کے باوجود پنجاب کے دور افتادہ علاقوں میں پولیس کا رویہ تبدیل نہ ہوا، اب اوکاڑہ واقعے نے پولیس کی اخلاقی تربیت کا بھی پول کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں بارہ سالہ لڑکا ہراساں کئے جانے کی شکایت لے کر تھانے پہنچا تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے شکایت کا ازالہ کرنے کے بجائے بچے سے نازیبا گفتگو شروع کردی۔

بارہ سالہ لڑکا ہراساں کرنے والے ملزم کے خلاف پولیس کو بتاتا رہا، مگر پولیس اہلکار نے داد رسی کے بجائے اس سے نازیبا گفتگو جاری رکھی، پولیس اہلکاروں کی نازیبا گفتگو کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیومیں پولیس اہلکا رکو لڑکے سےنازیباً گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے، لڑکے کے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پولیس روئیے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں سال دوہزار بیس میں بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے1305 کیسزرپورٹ ہوئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق گوجرانوالہ ریجن اجتماعی زیادتی کے واقعات میں 30 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا اور فیصل آباد ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے۔

ملتان ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 9 مقدمات درج ہوئے جبکہ لاہور میں اجتماعی زیادتی کے 7 واقعات رونما ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 6، شیخو پورہ اور راولپنڈی میں 5، 5 واقعات رپورٹ ہوئے۔

بہاولپور اور ساہیوال ریجن میں ایک ایک اور سرگودھا میں اجتماعتی زیادتی کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں