جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے اپنی اسکول زمانے کی یادیں تازہ کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس سوشل میڈیا پر بڑے متحرک رہتے ہیں اور مختلف مواقع پر اپنے ٹوئٹس اور ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں، مگر آج انہوں نے اپنے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ایسی تصاویر شیئر کی کہ ان کے دوست بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے۔

وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماضی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، ان تصاویر پر کیپشن استعمال کرتے ہوئے وقار یونس نے لکھا کہ اسکول دوست، ٹیچرز اور اپنے اسکول کو بہت یاد کرتے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں وقار یونس نے ہیش ٹیگ ’صادق پبلک اسکول‘ اور ’بہاول پور‘ کا استعمال کیا، قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے اپنے شہر بہاول پور کو خوبصورت شہر قرار دیا۔

اس سے قبل وقار یونس نے معروف گلوگار فخر عالم کی جانب سے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ فخر عالم کی بہترین کوشش، محنت جاری رکھیں۔

وقار یونس نے قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو بھی ان کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں