اشتہار

این اے 75؛ الیکشن کمیشن کافیصلہ چیلنج کرنےکی منظوری ‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیے جانے کے الیکشن ‏کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرنےکی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں ‏الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسکہ ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے پر تبادلہ ‏خیال کیا گیا۔

ملاقات میں فیصلے کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم نے فیصلے کو ‏چیلنج کرنے کی منظوری دے دی۔ ‏

- Advertisement -

وزیراعظم نے عثمان ڈار اور قانونی ٹیم کوعدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن نے این اے75 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو تمام پولنگ ‏‏اسٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام شواہد دیکھ کر اس نتیجے پر پہنچے کہ انتخابی ماحول فراہم ‏‏نہیں کیاگیا، حلقے میں انتخابات آزادانہ اور ایمانداری سے نہیں کرائے گئے ، ضمنی الیکشن ‏‏کےدوران لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے اور ووٹرز کو ان کا حق مکمل طور پر فراہم نہیں ‏‏کیاجاسکا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ حلقے میں شفافیت کو مدنظر نہیں رکھا گیا، فائرنگ،ہلاکتوں کیساتھ امن ‏‏وامان کی خراب صورتحال رہی، خراب صورتحال کے باعث ووٹرز کیلئے ہراسمنٹ کا ماحول پیداہوا، ‏‏جس سے نتائج کےعمل کومشکوک اورمشتبہ بنایا گیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا آرٹیکل218(3)کے تحت ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیاجاتاہے، این اے ‏‏‏75میں دوبارہ انتخابات 18مارچ 2021کوہوگا اور تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں