اشتہار

بچے کے گال پر چھپکلی کا نشان، ماجرا کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

تائپے: اسکول کے دنوں میں بچے اکثر اوقات ہوم ورک کرتے ہوئے سو جاتے ہیں پھر اچانک جاگنے پر انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہ ہوم ورک ادھورا چھوڑ کر ہی سو گئے تھے۔

اسی طرح کا ایک واقعہ تائیوان سے تعلق رکھنے والے بچے کے ساتھ پیش آیا، بچہ جب سو کر اٹھا تو اس کے چہرے پر چھپکلی کا نشان موجود تھا، بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹویٹر صارف جیکسن لو نے بچے کی تصویر شیئر کی جس میں اس کے چہرے پر چھپکلی کا نشان واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

جیکسن لو نے بتایا کہ بچہ ہوم ورک کرتے ہوئے کاپی پر سر رکھ کر سو گیا تھا اور اس کی کاپی پر ایک مردہ چھپکلی موجود تھی جب وہ سو کر اٹھا کر چہرے پر چھپکلی کا نشان موجود تھا۔

بچے کے ساتھ پیش آیا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور تصویر پر 6600 سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ یہ بچے کے لیے بدترین خواب ہے، بہت سے صارفین نے واقعے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہوگیا۔

ایک صارف نے ازراہ مذاق کہا کہ بڑی گرم جوشی سے چھپکلی کو چپکایا ہے، ایک شخص نے سوال کیا کہ چھپکلی یہاں تک پہنچی کیسے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں