ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

آرمی چیف سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور عراقی وزیر دفاع کی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے عراقی وزیر دفاع کو ترقیاتی اور دفاعی شعبوں میں ہر ممکن معاونت و تعان کی پیشکش بھی کی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ 18 فروری کو آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سےچینی سفیر نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی اور ‏علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

آرمی چیف نے کورونا ویکسین کی ‏فراہمی کیلئے چینی تعاون پر اظہار تشکر کیا تھا جب کہ عالمی فورمز سمیت سیکیورٹی شعبےمیں ‏چینی تعاون وحمایت کو سراہا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں