تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کارن فلیکس میں کوکین اسمگلنگ کی کوشش ناکام

واشنگٹن : امریکی کسٹم حکام نے سراغ رساں کتے کی مدد سے کارن فلیکس (دلیے) میں ملی کروڑوں مالیت کی کوکین برآمد کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے کارن فلکس (دلیہ) کی ایسی کھیپ پکڑی، جس پر کوکین کی تہہ چڑھائی گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے یہ منشیات دلیے میں ملاکر جنوبی امریکا سے بیجنگ ایک رہائش گاہ پر بھیجی جارہی تھی جسے سراغ رساں کتے کی مدد سے اوہائیو میں ہی پکڑ لیا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کا پتہ لگانے والے کتا جسے 13 فروری کو پیرو سے آنے والا سامان چیک کررہا تھا کہ اچانک کوکین والے کارن فلیکس کی جانب افسران کی توجہ مبذول کرانے لگا۔

حکام نے جب پیکٹ کھول کر دیکھا تو کارن فلیکس پر گرے رنگ کی کوئی شے لگی ہوئی تھی، لیبارٹری ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ وہ کوکین تھی۔

کسٹم حکام اور بارڈر پروٹیکشن فورس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی کوکین 44 پاوٗنڈ ہے جس کی مالیت تقریباً 2 اعشاریہ 82 ملین ڈالر ہے۔

Comments

- Advertisement -