تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

کوروناوائرس: سعودی شہریوں کے لیے انتباہ!

ریاض: سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ابھی کورونا سے نجات نہیں ملی اور صورت حال غیرمستحکم ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریوں کو متنبہ کیا کہ ابھی کوروناوئرس کی صورت حال سے ہمیں نجات نہیں ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں، سعودی عرب میں کورونا سے متعلق ابھی غیرمستحکم صورت حال ہے، ہمیں ابھی مزید جدوجہد کرنا ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ مملکت میں ویکسی نیشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر العبد العالی نے کہا کہ کوروناویکسین لگوانے کے لیے مقامی اور غیرملکی دونوں پرعزم نظر آرہے ہیں، اسی لیے ویکسی نیشن کا سلسلہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔

ترجمان سعودی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اب تک 6 لاکھ سے زائد لوگ ویکسین لگاچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -