ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

حفیظ کے چھکے، شاہین کا خطرناک یارکر، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں سلطانز کے خلاف محمد حفیظ کی جارحانہ اننگز اور شاہین ‏آفریدی کے کرس لین کو بولڈ نے یادگار بنا دیا۔

لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان سلطانز نے 18 رنز کے مجموعے پر قلندرز کے ‏دونوں اوپنرز کو چلتا کیا، کپتان سہیل اختر 7 رنز اور فخر زمان 9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

- Advertisement -

اس موقع پر جو ڈینلی اور تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کریز پر آئے، دونوں بلے بازوں نے جم ‏کر ملتان سلطانز کے بولرز کی پٹائی کی میدان کےچاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے، دونوں ‏کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں تیز رفتار 89 رنز بنائے، 106 کے مجموعے اسکور پر ‏جوڈینلی 31 رنز بناکر کارلوس بریتھوٹ کا شکار بنے۔

ایک سو آٹھ کے مجموعی اسکور پر قلندرز کو ایک اور نقصان اٹھانا جب بین ڈنک 1 رنز بناکر عثمان ‏قادر کا شکار بنے، 122 رنز کے مجموعے پر محمد حفیظ کی اننگز کا خاتمہ ہوا، حفیظ نے 35 ‏گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پروفیسر کی اس اننگز میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل ‏تھے، اس کے علاوہ سمت پٹیل 26 بنائے۔

لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں سلطانز کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور ‏میں خطرناک بیٹسمین کرس لین کو بولڈ کر دیا۔

شاہین آفریدی کے زبردست یارکر کو کرس لین سمجھ ہی نہ سکے اور ان کی گلی اڑ گئی۔ کرس لین ‏کو بولڈ کرنے پر ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی بولر کے ساتھ جشن منایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں