منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

حمزہ شہباز کی رہائی، مریم نواز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حمزہ شہباز کی جیل سے رہائی کے موقع پر خود جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ کل صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے موقع پر مریم نواز خود استقبال کے لیے جائیں گی۔

حمزہ شہباز کو کل 2 بجے کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے حمزہ شہباز کے بھرپور استقبال کی تیاری کو حتمی شکل دے دی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز براستہ کچا جیل روڈ ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ جائیں گے، ان کا مختلف استقبالی کیمپس کے ذریعے بھرپور استقبال کیا جائے گا، اور وہ ایک ریلی کی صورت میں جیل سے رہائش گاہ جائیں گے۔

حمزہ شہباز کی رہائی

گزشتہ روز احتساب عدالت نے ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی رہائی کے روبکار جاری کر دیے تھے۔ احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کا ایک کروڑ روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کروایا گیا تھا، جس کے لیے ولید احمد اور مسعود اختر خان نے گواہی دی۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز کی 2020 میں لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت منظور کی تھی، تاہم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری اور ضمانت نہ ہونے پر رمضان شوگر مل کیس میں ضمانتی مچلکہ جمع نہیں کروایا گیا تھا جو گزشتہ روز جمع کروایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں