اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شہباز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کا ووٹ تبدیل کرنے سے متعلق شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں شہباز شریف نےسینیٹ الیکشن کا ووٹ لاہور میں پول کرنےکی درخواست کی تھی، جسے آج الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے علاوہ قومی اسمبلی کے ارکان کہیں اور ووٹ نہیں ڈال سکتے، قومی اسمبلی کے دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ہی ووٹ پول کرینگے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پہلےہی اسیر ارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری کرچکا ہے، سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اسیر ارکان کو دو مارچ کی رات پارلیمنٹ لاجزلایاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور حکومتی اتحادی ہم سے رابطے میں ہیں، بلاول بھٹو کا بڑا دعویٰ

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 14 تاریخ کو الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کا ووٹ ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کی تھی، سابق وزیراعظم کا ووٹ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 کے پتہ پر درج کیا گیا تھا۔

ووٹ ٹرانسفر ہونے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑنے کے اہل ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں