اشتہار

میانمار حکومت مسلم اقلیت سے متعلق ذمہ داری ادا کرے، سعودی عرب

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : اقوام متحدہ میں تعینات سعودی سفیر عبداللہ بن یحییٰ نے اقوام متحدہ سے روہنگیاہ مسلمانوں سے کیے گئے وعدے پورا کرنے کا مطالبہ کرتے روہنگیاہ مسلمانوں کی میانمار واپسی میں رکاوٹ بننے والے عوامل پر تشویش کا اظہار کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سفیر برائے اقوام متحدہ عبداللہ بن یحییٰ المعلمی نے کہا کہ راکھین ریاست سے متعلق مشاورتی کمیشن کی تمام سفارشات پر مکمل عملدرآمد کو تیز تر کیا جائے تاکہ بحران کی اصل وجوہات جان کر اس کو حل کیا جائے اور اقوام متحدہ کی دیگر سفارشات کا نفاذ بھی کیا جائے۔

سعودی مندوب نے میانمار سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم اقلیت سے متعلق اپنی ذمہ داری ادا کرے اور ہر طرح کے تشدد اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا فوری خاتمہ کرے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ بین الاقوامی مشاورتی کمیشن کا قیام شمالی ساحلی علاقے میں میانمار کے تنازع سے متاثرہ راکھین ریاست کے بودھ اور روہنگیا برادریوں کی معاشرتی اور معاشی بہبود کو یقینی بنانے کے لئے عمل میں لایا گیا تھا جس کے سربراہ سابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کوفی عنان تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں