تازہ ترین

دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کی خاطر سعودی حکام کا بین الاقوامی کمپنیوں سے معاہدہ

ریاض/ابوظبی : سعودی حکام نے ریاست کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے ابوظبی میں منعقدہ دفاعی نمائش آئی ڈی ای ایکس کے دوران بین الاقوامی اسلحہ ساز کمپنیوں کیساتھ متعدد معاہدوں پر دستخط کردئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی فوجی صنعت کو مقامی بنانے اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کےلیے سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز نے وژن 2030 کے تحت بین الاقوامی اسلحہ ساز کمپنیوں سے معاہدے کیے۔

سعودی عربین ملٹری انڈسٹریز کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی امریکی اسلحہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ بھی معاہدہ کیا گیا ہے جس کی مدد سے ہیلی کاپٹروں اور فکسڈ ونگ ایئرکرافٹ کی تیاری، بحالی اور مرمت کے ساتھ ساتھ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

س موقع پر سعودی ملٹری انڈسٹریز نے ابوظبی کی کمپنی نمر کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں، جو میں ای ڈی جی ای ٹیکنالوجی گروپ کا حصہ ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں کمپنیاں بکتربند فوجی اور سیکیورٹی گاڑیوں کے لیے کام کریں گی۔

Comments

- Advertisement -