اشتہار

’’کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرانا مشکل ہوجائے گا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک بار ردھم میں آجائے پھر اسے ہرانا بہت مشکل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ تین میچز ہار کر ہمارے لیے ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا ہے، ایک جیت سے ٹیم فارم میں واپس آجائے گی پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرانا آسان نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم اچھی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، مداح صبر کریں جلد اچھے نتائج ملیں گے، ایک اچھی کارکردگی سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوجائے گا۔

- Advertisement -

ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں جو ٹیم ٹاس جیت رہی ہے وہی میچ بھی جیت رہی ہے اور کنڈیشنز کی وجہ سے ایسا یقینی بھی ہے لیکن ناکامیوں کی ذمہ داری ٹاس پر نہیں ڈال سکتے، کون جانے اگر ٹاس جیت کر کچھ اور نتیجہ ہوتا یا نہیں۔

جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ نوجوان کرکٹرز کے لیے اچھا پلیٹ فارم ہے، انہیں اس لیگ سے سیکھنے کو بہت کچھ مل رہا ہے، ٹاپ کلاس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر ان کا اعتماد بحال ہوگا جو انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کے کام آئے گا۔

فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان میں ایسا ہی محسوس کررہا ہوں جیسے کسی دوسرے ملک میں محسوس کرتا ہوں، امید ہے یہاں جلد آئی سی سی ایونٹس بھی منعقد ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے، گلیڈی ایٹرز نے تین میچز کھیلے اور تینوں میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں