اشتہار

اسٹیڈیم محمد عامر کے نعروں سے گونج اٹھا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فاسٹ بولر محمد عامر نے جو ڈینلی کو کلین بولڈ کیا تو نیشنل اسٹیڈیم محمد عامر کے نعروں سے گونج اٹھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا میچ جاری ہے، محمد عامر نے اپنا پہلا اوور میڈان کروایا اور ان کے اوور میں دو وکٹیں گریں۔

محمد عامر نے قلندرز کے اوپنر جو ڈینلی کو کلین بولڈ کیا تو اسٹیڈیم محمد عامر کے نعروں سے گونج اٹھا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شائقین کرکٹ محمد عامر کے نعرے لگا رہے ہیں اور عامر بھی کراؤڈ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کا کہہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا ہے، ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں