اشتہار

سعودی حکومت نے سختی کردی، غیرملکیوں کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے مقامیوں اور غیرملکیوں کو سختی سے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں، چیک پوسٹ پر رکتے ہوئے بھی فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیا جائے گا، کسی علاقے میں احکامات کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، ہیلتھ پاسپورٹ رکھنے والے شہری بھی خیال کریں۔

- Advertisement -

سعودی عرب:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پلے لینڈ کا مالک گرفتار

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جب تک وبا کا خاتمہ نہیں ہوتا فیس ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلہ کا خیال ضروری ہے۔

طلال الشلھوب نے ہدایت کی کہ عوامی مقامات پر جمع ہونے سے گریز کیا جائے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کووڈ 19 ایس او پیز کی مملکت بھر میں 43428 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں