اشتہار

سڑک پر خاتون کی لرزہ خیز موت، دل دہلا دینے والے مناظر، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر سفاک لٹیرے نے چاقو مار کر خاتون کو ہلاک کردیا۔

غیرملکی خبرررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چھینا جھپٹی کا یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے آدرش نگر میں پیش آیا جہاں خاتون کو تیز دھار آلے سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں ہولناک مناظر قید ہوگئے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کے پیچے آنے والے ملزم نے اچانک گلے سے سونے کی چین چھیننے کی کوشش کی، ناکامی کے بعد وہ اچانک زمین پر گرگیا، عورت نے لٹیرے کو پکڑا تو اس نے چاقو سے گردن پر دو وار کردیے۔

- Advertisement -

تیز دھار آلے سے خاتون بری طرح زخمی ہوئی اور اسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عورت کی گود میں اس کا دو سالہ بچہ بھی تھا لیکن چور نے اس کی پرواہ بھی نہیں کی۔

سمرن نامی خاتون کے ہمراہ اس کی ساتھی بھی تھی، اس نے بھی مزاحمت کی کوشش کی لیکن اس وقت تک ملزم وار کرکے فرار ہوچکا تھا۔ خواتین مقامی مارکیٹ سے شاپنگ کرکے گھر لوٹ رہی تھیں تب یہ واقعہ پیش آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں