تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سینیٹ انتخاب؛ ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کی پیشکش کا جواب دیدیا

سینیٹ انتخابات کے لیے ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کی پیشکش مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قیادت نے پیپلز پارٹی کی پیشکش کو مسترد کر کے واضح جواب دے ‏دیا ہے۔ ایم کیوایم نے دوٹوک کہا ہے کہ سینیٹ انتخاب تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے ساتھ ‏ملکر لڑیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی نشست پر تحریک انصاف ایم کیو ایم اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ‏ایم کیو ایم تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی۔ ‏

ایم کیوایم قیادت کا ماننا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا تو شہری اور اندرون سندھ عوام کھبی ‏معاف نہیں کرے گی، نوکریوں میں ہمارا حق اور مردم شماری میں گنتی پوری ہونی چاہیے۔

ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے اے آر وائی کی خبر کی تصدیق کردی کرتے ہوئے ‏کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف اور متحدہ مشترکہ طور پر ساتھ حصہ لے رہے ‏ہیں۔ ‏

وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیوایم نے پی پی پی کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیاہے۔

Comments

- Advertisement -