جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سعودی عرب : اقامہ رکھنے والوں کیلئے بڑی سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو بڑی سہولت دے دی اس اقدام کے بعد انہیں اپنے ساتھ ہر وقت کارڈ رکھنے کے جھنجھٹ سے نجات مل جائے گی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے "ابشر افراد” ایپ پر "ڈیجیٹل ھویہ مقیم” جاری کیا ہے۔ یہ ایک طرح سے مقیم غیر ملکیوں کا ڈیجیٹل اقامہ ہوگا۔ اب انہیں کارڈ ساتھ رکھنے کی ضروت نہیں ہوگی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے ڈیجیٹل اقامہ کے اجرا سے نہ صرف یہ کہ تارکین وطن بلکہ سرکاری اور نجی اداروں کو بڑی سہولت میسر ہوجائے گی۔

- Advertisement -

پہلی سہولت یہ ہوگی کہ اگر مقیم غیرملکی کے پاس ھویہ مقیم (اقامہ کارڈ) نہیں ہوگا تو ایسی صورت میں اس کی شناخت سمارٹ موبائل میں موجود ڈیجیٹل اقامے کے ذریعے کی جاسکے گی۔ ڈیجیٹل اقامہ ( کیو آرکوڈ) پر مشتمل ہوگا۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اقامہ اسمارٹ موبائل پر باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، ڈیجیٹل اقامے کو ایک بار ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری ہے جس کے بعد یہ بغیر انٹرنیٹ کے بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

یا د رہے کہ محکمہ احوال مدنیہ نے چند ماہ قبل سعودی شہریوں کے لیے ڈیجیٹل قومی شناختی کارڈ جاری کیا تھا جس سے مقامی شہری استفادہ کررہے ہیں۔ آمد ورفت کے دوران قومی شناختی کارڈ کے بجائے ڈیجیٹل شناختی کارڈ سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل اقامہ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ : 

ڈیجیٹل اقامہ ڈاون لوڈ کرنے کے لیے انڈرائیڈ موبائل فون میں گوگل پلے یا آئی فون پر ایپ اسٹور کی مدد سے "ابشر افراد” کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ابشر افراد کی ایپ کھول کر لاگ ان کریں اس کے لیے وہی یوزر نیم اور پاس ورڈ استعمال کریں جو ابشر اکاؤنٹ کھولنے کے لیے ہے۔ لاگ ان کے بعد "مائی سروسز” کا انتخاب کریں اس کے بعد ڈیجیٹل اقامے کا آپشن کلک کریں۔

واضح رہے کہ ڈیجیٹل اقامہ اسمارٹ فون میں کھولنے کے لیے فون پر پاسورڈ یا بائیو میٹرک سیکیورٹی ضروری ہے۔ اسمارٹ فون پر ڈیجیٹل اقامہ ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد انٹرنیٹ نہ ہونے کے باوجود ہر شخص ڈیجیٹل اقامہ شناخت کے لیے دکھا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں