ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سابق فرانسیسی صدر کو کرپشن کے الزام میں قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

کرپشن کے الزام میں سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی عدالت نے سابق صدر پر کرپشن اور غیرقانونی ‏طریقے سے اثرانداز ہونے کے الزامات ثابت ہونے پر انہیں قید کی سزا سنائی ہے۔

66سالہ نکولس سرکوزی کی تین سال کی سزا میں 2 سال کی سزا معطل ہے اور فی الحال انہیں جیل ‏نہیں بھیجا جائے گا۔

نکولس سرکوزی اپنی سزا گھر پر مکمل کریں گے اور اس دوران وہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں ‏گے جس کے لیے انہوں نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

نکولس سرکوزی پرمجسٹریٹ کوملازمت کی پیشکش کرنےکاالزام ہے۔ انہوں نے خفیہ معلومات کے ‏تبادلے میں مجسٹریٹ کو اعلیٰ عہدے پر فائز کرنے کی پیشکش کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں