ابوجا: مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں اغوا کاروں نے 279 طالبات کو رہا کردیا۔
نائیجیریا میں دوسو اناسی طالبات کو نئی زندگیاں مل گئیں اور ان کی خوشیاں بھی لوٹ آئیں، اغوا کاروں نے بغیر نقصان پہنچائے تمام لڑکیوں کو رہا کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیرین طالبات گزشتہ ہفتے اغوا کی گئی تھیں۔ حکومت اور اغوا کاروں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تمام طالبات کی رہائی عمل میں آئی۔
اغوا ہونے والی لڑکیاں سرکاری رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہیں اور تمام کی حالت بالکل ٹھیک ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے طالبات کو زمفرا نامی اسکول ہاسٹل سے اغوا کیا گیا تھا۔
نائجیریا : مسلح افراد نے اسکول کی سینکڑوں طالبات کو اغواء کرلیا
یاد رہے کہ 2018 میں بھی شدت پسندوں نے تعلیمی درس گاہ پر حملہ کرکے سو سے زائد طالبات کو اغواء کیا تھا۔ اس کے علاوہ تقریبا چار سال قبل چیبوک کے ایک اسکول سے 276 لڑکیوں کو اغوا کر لیا تھا جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں برنگ بیک آور گرلز کی مہم نظر آئی تھی، ان میں سے ابھی بھی کئی لڑکیوں کے بارے میں تاحال کوئی علم نہیں ہے۔