اشتہار

جانئے وہ عام غذائیں جو دل کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی تحقیق کاروں نے گھی، چکنائی اور چربی کو دل کےلیے انتہائی مضر قرار دیتے بتایا ہے کہ چربی والی غذائیں دل میں ایسے ردعمل کو متحرک کرتا ہیں جو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتا ہیں۔

دل کی بیماریوں میں اضافے کی بڑی وجہ معلومات کی کمی، ذہنی دباؤ، تمباکو نوشی، شوگر، بلند فشار خون، آرام پسندی، نمک کازیادہ استعمال، غیر متحرک طرز زندگی، موٹاپا، بسیار خوری اور باقاعدگی کے ساتھ ورزش نہ کرنا ہے لیکن چربی یا چکنائی والی غذائیں بھی دل کے دورے کا باعث بنتی ہیں۔

برطانیہ کی ریڈنگ یونیورسٹی میں ہونے والی یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ چکنائی یا چربی والی غذاوٗں کا استعمال دل کے خلیات کو نقصان پہنچاتا ہے۔

- Advertisement -

ماہرین کی جانب سے چوہوں کو  45 فیصد کیلوریز چربی یا چکنائی، 20 فیصد پروٹین اور 35 فیصد کاربوہائیڈریٹ کی شکل میں فراہم کی گئی۔

طبی جریدے بائیو کیمیکل اینڈ بائی فزیکل ریسرچ کمیونیکیشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ چوہوں میں چکنائی یا چربی والی غذاوٗں کے استعمال سے خلیاتی سطح پر عام حالات میں بے ضرر پروٹین نوکس ٹو بہت زیادہ متحرک ہوگیا اور تکسیدی نقصان کے نتیجے میں تباہ کن میکنزم حرکت میں آیا۔

ماہرین کے مطابق نوکس ٹو کی سرگرمیوں کا بڑھ جانا جسم کو نقصان پہنچاتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محققین نے تین تجرباتی طریقہ علاج (جن کو نوکس سے متعلق آر او ایس پروڈکشن کی سطح میں کمی کے لیے جانا جاتا ہے) کو استعمال کرتے ہوئے چوہوں کے دلوں کو نقصان پہنچانے والے میکنزم میں لانے میں کسی حد تک مدد ملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں