جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سینیٹ الیکشن : شہریار آفریدی کو ووٹ ری کاسٹ کرنے کی اجازت ملے گی یا نہیں ؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر نے حکومتی رکن شہریار آفریدی کی ووٹ ری کاسٹ کرنے کی تحریری درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، شہریار آفریدی نے امیدوار کے خانے کے سامنے ترجیحی نمبر کے بجائے دستخط کر دیئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کی سینتیس نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے ، ریٹرننگ آفیسر نے حکومتی رکن شہریار آفریدی کی ووٹ ری کاسٹ کرنے کی تحریری درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور ریمارکس میں کہا درخواست پر فیصلہ بعد میں کریں گے۔

یاد رہے شہریار آفریدی نے امیدوار کے خانے کے سامنے ترجیحی نمبر کے بجائے دستخط کر دیئے تھے، جس کے باعث ان کا ووٹ ضائع ہوگیا تھا۔

بعد ازاں شہریارآفریدی نے پریزائیڈنگ افسر کو خط لکھ کر ووٹ ری کاسٹ کرنےکی درخواست کی تھی ، جس میں کہا تھا کہ طبعیت ناساز تھی ،الیکشن تیاری سے متعلق پارٹی میٹنگ میں نہیں جا سکا، پی او اور عملے نے درخواست کے باوجود ووٹ ڈالنے سے متعلق رہنمائی نہ کی، میں نے بیلٹ پیپر پر ہندسہ درج کرنے کے بجائے دستخط کردیے، مجھے دوبارہ ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے بھی ووٹ ضائع ہونے پر شہریار آفریدی سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آ پ کو نہیں پتہ ووٹ کس طرح کاسٹ کرتے ہیں، سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھاکہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے ، آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کر دی، آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چاہیےتھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں